نئی دہلی، 16دسمبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کا فائدہ اٹھانے کے مقصد سے حکومت نے آج ڈیڑھ ماہ سے بھی کم وقت میں دوسری مرتبہ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 30پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 1.17روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ، جس سے عوام کی جیب
پر بوجھ پڑ ے گا لیکن سرکاری خزانے میں 2500 کروڑ روپے کا اضافہ ہونے کی امید ہے۔
اپوزیشن نے حکومت کے فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے سات نومبر کو پٹرول کے ایکسائز ڈیوٹی میں 1.60روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں 30پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا